جنوبی پنجاب کو صوبہ بنائیں گے باجوہ پہلے جنرل افغان سرحد پر باڑ لگانے کا سوچا : زرداری

لاہور(نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید پہلے جنرل ہیں جنہوں نے افغان سرحد پر باڑ لگانے کا سوچا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے محسوس کیا کہ انٹری روکنا پڑے گی۔ آصف زرداری نے کہا ہے کہ صرف جاتی امرا نے ترقی کی، باقی پنجاب میں ترقی کہیں بھی نظر نہیں آئی، پی پی اقتدار میں آ کر جنوبی پنجاب کو صوبہ بنائے گی، پی پی کو جنوبی پنجاب کے عوام کی مشکلات اور محرومیوں کا احساس ہے ۔سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ پی پی جب بھی اقتدار میں آئی تمام صوبوں کے ساتھ انصا ف ہوا ،پی پی نے صوبوں کو خود مختاری دی، این ایف سی ایوارڈ دیا۔سندھ کی قیادت نے لاہور میں گزشتہ روز محفل جمائی۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فاروق نائیک، سہیل انور سیال، ڈاکٹر عاصم ، قیوم سومرو بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور عام انتخابات پر بات چیت کی گئی۔
زرداری

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...