شمالی کوریا کے رہنماﺅں کی تاریخی ملاقات‘ ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق

سیو¿ل (اے ایف پی) شمالی اورجنوبی کوریا کے رہنماﺅں نے جمعہ کو ہونے والی تاریخی ملاقات میں خطے کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ جنوبی کوریا کے صدر مون جائی ان اور شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان کی ملاقات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے رواں سال کے اختتام تک کوریائی جنگ کے خاتمے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ دونوں ممالک اس سلسلہ میں اقوام متحدہ اور ممکنہ طور پر چینی حکام کے ساتھ اجلاس منعقد کریں گے جو دونوں کوریاﺅں کے درمیان جنگ بندی کے فریق ہیں۔ ان اجلاسوں میں دونوں کوریاﺅں کے درمیان تقریباً سات عشرے قبل شروع ہونے والی جنگ کے باقاعدہ خاتمے کے اعلان کو حتمی شکل دی جائے گی۔ مشترکہ اعلامیے کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر اس سلسلہ میں شمالی کوریا کا دورہ بھی کریں گے جبکہ دونوں رہنما ایک دوسرے سے فون پر بھی رابطہ رکھیں گے۔ دونوں رہنماﺅں نے یوم آزادی کے موقع پر ہزاروں منقسم خاندانوں کی ملاقاتوں پر بھی اتفاق کیا ہے۔ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ا±ن 65 برسوں سے تنی نفرت کی دیوار گراتے ہوئے جنوبی کوریا جا پہنچے اور صدر مون جائے اِن سے ہاتھ ملا لیا، دنیا پر منڈلاتے خوفناک ایٹمی جنگ کے بادل چھٹ گئے۔ دونوں ملکوں کے عوام کیلئے یہ تاریخی لمحہ تھا جب شمالی اور جنوبی کوریا کے صدور کم جونگ ا±ن اور مون جائے اِن کے مابین مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا، گلدستے پیش کئے گئے اور دونوں ملکوں کے قومی ترانوں سے فضا گونج اٹھی۔ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان جنوبی کوریا جانے والے پہلے رہنما بن گئے ہیںکم جونگ ان شمالی کوریا کے پہلے رہنما ہیں جو 1953 کی کورین جنگ کے اختتام کے بعد سرحد پار کر کے جنوبی کوریا میں داخل ہوئے۔
شمالی کوریا
تاریخی ملاقات

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...