قومی کرکٹرز کی تیاریاں عروج پر‘ کینٹ کاﺅنٹی کیخلاف پریکٹس میچ آج سے شروع

لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)آئرلینڈاور انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچز کی تیاری کیلئے دوسرے روز بھی پاکستانی کرکٹرز کی پریکٹس کا سلسلہ جاری رہا جبکہ کوچز کی توجہ مڈل آرڈر کو مستحکم بنانے پر مرکوز رہی۔آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچز کی تیاری کیلئے قبل ازوقت کینٹربری میں ڈیرے ڈالنے والے پاکستانی کرکٹرز کی مشقوں کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا،کھلاڑیوں نے وارم اپ کے بعد جسمانی استعداد بہتر بنانے پر کام کیا،کوچز نے ٹیم کو مختصر فاصلے کی دوڑوں کے بعد جمپ اور دیگر وزرشوں میں سرگرم رکھا۔فیلڈنگ پریکٹس میں اونچے اور کلوز کیچز کی الگ الگ مشق ہوئی،اوپنرز اظہر علی،سمیع اسلم،امام الحق اور فخرزمان کے بعد مڈل آرڈر کو مستحکم بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی گئی۔بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نیٹ کے بہت قریب کھڑے ہوکر اسد شفیق، بابر اعظم اور حارث سہیل کے سٹروکس چیک کرتے رہے۔ حارث سہیل نے بیٹنگ کے بعد سپن باﺅلنگ کیلئے شاداب خان کو بھی جوائن کیا۔ محمد عامر نیٹ پر بھرپور ردھم میں نظر آئے، پیسر راحت علی بھی باﺅلنگ کوچ اظہر محمود کی خاص توجہ کا مرکز بنے، حسن علی اور محمد عباس نے لائن اور لینتھ بہتر بنائی۔سردی کی وجہ سے چند کرکٹرز نے سویٹرز اور کوچنگ سٹاف کے کئی ارکان نے کیپس پہنے رکھیں۔پاکستانی ٹیم انگلش کاﺅنٹی کینٹ سے چار روزہ میچ کھیلے گی جو (آج) ہفتہ سے شروع ہوگا۔ قومی ٹیم اپنا دوسرا پریکٹس میچ 4 سے 7 مئی تک نارتھمپٹن شائر کاﺅنٹی سے کھیلے گی۔ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان اولین اور واحد ٹیسٹ 11 سے 15 مئی تک ڈبلن میں کھیلا جائےگا۔

¾اس کے بعد پاکستانی ٹیم دورہ انگلینڈ پر روانہ ہو جائے گی جہاں وہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

ای پیپر دی نیشن