واشنگٹن (سپورٹس ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ امریکہ ‘کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ مل کر فٹ بال ورلڈ کپ 2026ءکی میزبانی کیلئے بولی دے گا۔ انہوں نے کہا کہ مراکو نے بھی بولی دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اسے حالیہ ہفتوں میں کافی حمایت ملی ہے ۔ انہوںنے ٹویٹ کیا کہ اگر ایسے ممالک جن کی ہم سپورٹ کرتے ہیں وہ اگر امریکی مخالفت کریں گے تو بڑی شرمندگی والی بات ہو گی ۔ ورلڈ کپ 2026ءکے میگا ایونٹ کی میزبانی کیلئے بولی 13جون کو ماسکو میں فیفا کے سالانہ کانگریس کے اجلاس میں ہوگی ۔ امریکہ نے 1994ءمیں بھی ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی ۔
امریکہ فیفا ورلڈ کپ 2026ءکی میزبانی کیلئے بولی دیگا: ڈونلڈ ٹرمپ
Apr 28, 2018