لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئے۔ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں اعصام الحق اور ان کے ہالینڈ کے جوڑی دار جین جولین راجر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی۔پاکستانی سٹار اور ان کے جوڑی دار نے ارجنٹائن کے گوئیڈو پیلا اور ان کے چلی کے پارٹنر نیکولاس جیری کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 7-6، (7-5)، 3-6 اور 10-7 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔اعصام اور ان کے پارٹنر نے کوارٹر فائنل میں لوکاس کوبوٹ اور مارسیلو میلو پر مشتمل جوڑی کر شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔