منور ظریف کی برسی کل منائی جائےگی

لاہور (کلچرل رپورٹر) پاشہنشاہِ ظرافت اداکار منور ظریف کی برسی کل منائی جائےگی ۔منور ظریف 25دسمبر 1940ءکو لاہور کے گنجان آباد علاقے قلعہ گجر سنگھ میں پیدا ہوئے تھے۔ کریئر کا آغاز 1961ءمیں فلم ”ڈنڈیاں“ سے کیا ۔1973ءمیں وہ پہلی بار اردو فلم ”پردے میں رہنے دو“ میں سائیڈ ہیرو کے روپ میں سامنے آئے۔منور ظریف 29اپریل 1976ءکو دنیا سے رخصت ہو گئے۔


اور اسی سال ایک اور فلم ”رنگیلا اور منور ظریف“ کی کامیابی نے انہیں سپر اسٹار بنا دیا۔مگر ان کے کریئر کی لازوال فلم ”بنارسی ٹھگ“ رہی جس میں منور ظریف نے مختلف گیٹ اپ کئے اور اپنے ورسٹائل اداکار ہونے کی مہر ثبت کردی۔منور ظریف جب اسکرین پر جلوہ گر ہوتے تو لوگ ان کی باتوں پر لوٹ پوٹ ہوتے دکھائی دیتے۔ان کی مزاحیہ اداکاری کا انداز منفرد اور نرالا تھا جس کے باعث انہوں نے مزاحیہ اداکاری میں اپنا نام کمایا جسے آج بھی کسی نہ کسی شکل میں دورِ حاضر کے کامیڈین نقل کرتے نظر آتے ہیں۔بنارسی ٹھگ، جیرا بلیڈ، رنگیلا اور منور ظریف، نوکر ووہٹی دا، خوشیاں، شیدا پسٹل، چکر باز، میرا ناں پاٹے خاں، حکم دا غلام، نمک حرام، بندے دا پتر اور اج دا مہینوال ان کی ایسی ہی لاتعداد فلموں میں سے چند کے نام ہیں، ان کی آخری فلم لہودے رشتے تھی جو 1980ءمیں ریلیز ہوئی تھی۔ جبکہ 1973،1971اور 1975میں انہیں ”عشق دیوانہ، بہارو پھول برسا اور زینت' میں بہترین مزاحیہ اداکاری پر نگار ایوارڈ دیئے گئے۔ان کے بعد کامیڈی فلموں کا ایک نیا دور شروع ہوا اور انہی کے قدم پر چل کر علی اعجاز، ننھا اور عمر شریف وغیرہ نے اسکرین پر کئی عرصے تک راج کیا۔رنگیلا اور منور ظریف کی فلمی جوڑی کو فلم کی کامیابی تصور کیا جاتا تھا۔منور ظریف ایک بہت باصلاحیت اداکار تھے، انہوں نے اپنی بے ساختہ اداکاری کی وجہ سے بہت جلد فلمی دنیا میں اپنا مقام بنالیا۔دیکھتے ہی دیکھتے وہ اردو اور پنجابی فلموں کی ضرورت بن گئے جس کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ اپنے 15 سالہ فلمی کریئر میں انہوں نے 321 فلموں میں کام کیا یعنی اوسطاً ہر سال ان کی21 فلمیں ریلیز ہوئیں۔

عینی طاہرہ کو بھارتی فلم میں کام کرنے کی پیشکش
دوستوں سے مشورہ کرنے کے بعد جواب دوں گی‘بھارتی فلم پروڈیوسر کو جواب
لاہور (این این آئی) گلوکارہ و اداکارہ عینی طاہرہ کو بھارتی فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق عینی طاہرہ کو بھارتی فلم پروڈیوسر کی جانب سے بھارت میں بننے والی پنجابی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی ہے جس پر عینی طاہرہ نے نیم رضا مندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں آئندہ ہفتے اپنے گھر والوں اور قریبی دوستوں سے مشورہ کر کے اسکا جواب دوں گی۔ توقع ہے کہ عینی طاہرہ بھارتی پنجابی فلم میں کام کرنے کے لئے ہاں کر دیں گی۔مذکورہ فلم کی شوٹنگ عید الفطر کے بعد شروع کی جائے گی ۔

مہک نور نے پشتو فلم ”کشر خان لوفر دے “میں اپنے حصے کا کام مکمل کروا دیا
لاہور ( این این آئی) معروف اداکارہ اداکارہ مہک نور نے پشتو فلم ”کشر خان لوفر دے“ میں اپنے حصے کا کام مکمل کروا دیا۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہک نور پشتو فلموں کے معروف ہدایتکار ارشد خان کے مد مقابل فلم میں ہیروئن کا کردار ادا کررہی ہیں۔ انہوں نے فلم میں اپنے تمام سین عکسبند کروا دیئے ہیں اور آج (ہفتہ) بالا کوٹ میں ان پر فلم کا پہلا گانا پکچرائز کیا جائے گا جبکہ دیگر گانے اگلے ماہ تک مکمل کر لیے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...