تکذیب نکاح کیس، عدالت نے اداکارہ میرا کو پیشی کیلئے آخری موقع دیدیا

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) مقامی عدالت میں گذشتہ روز اداکارہ میرا کے نکاح کے کیس کی سماعت کی گئی۔ اداکارہ میرا عدالت میں پیش نہ ہوئیں جس پر سماعت ملتوی کر دی گئی۔ فاضل عدالت کی جانب سے آئندہ سماعت پر میرا کو ہر صورت پیش ہونے کی ہدایت کر دی گئی۔ مقامی عدالت نے اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس کی سماعت کرتے ہوئے میرا اور عتیق کو مصالحت کیلئے طلب کر رکھا ہے۔
عدالت نے اداکار ہ میرا اور عتیق کو مصالحت کیلئے گذشتہ سماعت پر بھی طلب کیا تھا لیکن میرا کے شوہر ہونے کا دعویدار عتیق اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوگیا لیکن اداکارہ میرا اس مرتبہ بھی عدالت سے غیر حاضر رہیں۔ فاضل عدالت نے اداکارہ میرا کو آخری موقع فراہم کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...