لاہور (پ ر) مدینہ منورہ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری شیخ المقرئی محمد سعد النعمانی نے گرینڈ جامعہ مسجد بحریہ ٹائون لاہور میں جمعہ کا خطبہ دیا اور امامت کروائی اس موقع پر لاکھوں اہلیان ایمان نے اس تاریخی نماز با جماعت میں حصہ لیا جن میں بحریہ ٹائون لاہور کے رہائشیوں کے ساتھ ساتھ لاہور شہر کے ہر کونے سے لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر نمازیوں کی سہولت کے پیش نظر مسجد میں خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ محمد سعد النعمانی کے حسن قرآن سے عاشقان قرآن کے دل لبریز اور آنکھیں نم ہو گئیں اس موقع پر شیخ المقرئی محمد سعد النعمانی نے امت مسلمہ اور پاکستان کی حفاظت و سلامتی کیلئے دعائیں کیں بحریہ ٹائون کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔