میکسیکوسٹی (سی پی پی) جنوبی امریکی ملک میکسیکو میں ایک ہفتہ کے دوران 3 پادریوں کو قتل کر دیا گیا ہے۔ پاردی موئزس فابیلا ریاس کو نامعلوم افراد نے اغواء کرکے جان سے ماردیا۔ کیتھولک میڈیا سینٹر کے مطابق پادری ریاس کے خاندان نے ان کی رہائی کے لیے 1لاکھ ڈالر کا تاوان بھی ادا کیا تھا۔میکسیکو کے تفتیشی حکام کے مطابق پاردری ریاس کی موت بظاہر حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہوئی۔ قبل ازیں ایک پادری کو مغربی بحرالکاہل کے شہر گواڈالاخارا میں گولی ماری گئی تھی جب کہ ایک اور کودارالحکومت میکسیکو سٹی کے نواح میں چاقو کے وار سے ہلاک کیا گیا تھا۔ تینوں پادریوں کا تعلق رومن کیتھولک چرچ سے بتایا گیا ہے۔