کویت بھر کی پاکستانی و انڈین کمیونٹی اور تمام تر مسالک اور مذہبی، سیاسی وسماجی تنظیمات کے وفود نے کانفرنس شرکت کی،خواتین ومرد حضرات کی بھر پور شرکت سے وسیع وعریض ہال میں تل دھرنے کی جگہ نہ رہی۔کانفرنس کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے قاری فضلِ رسول نے پرسوز آواز میں کیا. حمدونعت کی سعادت ثناء حاجی محمد طارق،رانا عبدالمجید،ریاض احمد سلطانی محمد فیصل نقشبندی صوفی تنویر احمد، محمد طارق شہزاد،اور طلعت محمود چوراہی کے ننھے صاحبزادگان چوراہی برادران نے حاصل کی.شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو خطاب بعنوان معراج شریف پروجیکٹر پہ چلایا گیا جسے رکائ محفل نے یوں سماعت کیا کہ گویا سبھی علم کے سمندر میں غوطہ زن ہوں.محترم حاجی عبدالرشید صدرمنہاج القرآن انٹرنیشنل کویت اورچوہدری محمد ارشد تبسم سیکرٹری انفارمیشن منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت نے تمام مہمانوں اور کویت بھر کی منہاج القرآن کی تنظیمات اور انتظامیہ کمیٹیوں کا شکریہ ادا کیا، شب معراج اور شاندار کانفرنس کی کامیابی پہ مبارک باد پیش کی اور عظیم قائد کے بے مثل افکار پہ روشنی ڈالی اور فرمایا کہ امت مسلمہ بالعموم اور ملت پاکستان بالخصوص کی نجات باعمل سیرت، کردار، باہمی محبت و یگانگت اور حسینی کردار کو زندہ کرنے میں ہی ہے.منہاج القرآن وہ واحد جماعت ہے جس نے اصولوں پہ کبھی سودا بازی نہ کرتے ہوئے عوام میں عشق مصطفی اورسیاسی وسماجی شعور بانٹنے کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے.منہاج القرآن کردار، محبت، علم اور امن کے ذریعے. مصطفوی نظام کے لئے کوشاں ہے.کویت بھر کے الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا نے خصوصی طور پر اس تقریب پروقار کو کوریج دی.نقابت کے فرائض حاجی عبدالروف بھٹی اور جناب شاہد حمید سندھو نے ادا کئے.محترم ثاقب علی، عابد حسین کلیار، محمد رفیق جدون اور ہارون الرشید نے نہایت عمدہ فوٹوگرافی اور براہ راست نشر کرنے میں شاندار کردار ادا کیا.کانفر س کے ہال کو نہایت خوبصورت قمقموں اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تصاویر سے سجایا گیا تھا. کانفرنس کو کامیاب کرنے میں انتظامیہ کمیٹیوں، مصطفوی سسٹرزاور منہاج القرآن کویت کی ذیلی تنظیمات کی شب و روز کاوشیں یوں رنگ لائیں کہ مرد خواتین کا ایک سمندر امڈ آیا ہو.
درودو سلام کے بعد محمد شفیق نقشبندی نے خصوصی دعا فرمائی. اختتام پہ تمام مردو خواتین کے لئے شاندار عشائیہ کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔