راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیئرمین سٹیزن ایکشن کمیٹی ظہیر احمد اعوان نے ائرپورٹ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بینظیر بھتو انٹر نیشنل ائرپورٹ کی دکانوں اور سٹالوں میں ریٹ لسٹیں آویزاں کرائی جائیں کیونکہ ائرپورٹ پر آنے والے مسافروں اور ان کے عزیزواقارب کو من پسند قیمتیں بتاکر ان سے اصل ریٹ سے کہیں زیادہ نرخ وصول کئے جاتے ہیں اس ناجائز منافع خوری کا فوری تدارک کیا جائے ۔
ائرپورٹ کی دکانوں اور سٹالوں میں ریٹ لسٹیں آویزاں کرائی جائیں, ظہیر احمد اعوان
Apr 28, 2018