اسلام آباد (آن لائن) وزارت خارجہ نے خواجہ محمد آصف کا نام ویب سائٹ سے ہٹا دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے خواجہ آصف کو تاحیات نااہل قراردیے جانے کے بعد وزارت خارجہ نے انکا نام ویب سائٹ سے ہٹا دیا ہے، تاہم انکا نام سابق وزرائے خارجہ کی لسٹ میں ابھی تک شامل نہیںکیاگیا۔