مکان کی ملکیت کا تنازع ،تفتیشی نے دو طرفہ موقف کے بعدانہیں رہنمائی مجاز عدالت سے لینے کی مفصل رپورٹ لکھ دی

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ نیوٹاؤن کے علاقے ای بلاک سیٹلائٹ ٹائون میں مکان کی ملکیت کے تنازعے کو تفتیشی نے فریقین کے دو طرفہ موقف کے بعدانہیں رہنمائی مجاز عدالت سے لینے کی مفصل رپورٹ لکھ دی تفتیشی سب انسپکٹر عبدالرحمٰن نے رپورٹ میں لکھا کہ تھانہ نیو ٹائون میں سی پی او راولپنڈی کی کھلی کچہری میں مسماۃ فریدہ ہارون کی جانب سے پیش ہوکر دی گئی درخواست بسلسلہ دریافت میرے نام مارک ہوئی جس پر دونوں فریقوں کو تھانے طلب کیا گیا جو کہ الزام علیہ رفیق شاہ نے سول جج جناب وقار حسین گوندل کی عدالت کا سمن پیش کیا اور زبانی بتایا کہ میں نے یہ مکان قبل ازیں کرائے پر لیا تھا مگر بعد میں پسند آنے کی وجہ سے میں نے فیاض احمد گل سے خرید کیا تھا تفتیشی نے لکھا کہ اس مکان کی بابت بعدالت جناب وقار حسین گوندل سٹے چل رہا ہے اس وجہ سے دونوں فریقین کی رہبری عدالت کی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن