لاہور (نامہ نگار)لیاقت آباد کے علاقہ میں سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ایک چور ہلاک جبکہ جب کہ اس کے ساتھی کو پکڑ کردرگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد مین بازار میں 2چور ایک جنرل سٹور کے تالے توڑنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران مارکیٹ کا سکیورٹی گارڈ مظہروہاں پہنچ گیا۔جسے دیکھ کرچوروں نے فائرنگ شروع کردی ۔ گارڈ کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک چور موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ ساتھی چور موقع سے فرار ہونے لگا تو علاقہ مکینوں نے پیچھا کرکے اسے پکڑ کر تشدد کانشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے ہلاک ہونے والے چور کی نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی۔جس کی شناخت جاوید نام سے ہوگئی جبکہ گرفتار چور کا نام جواد بتایا جاتا ہے‘دونوں ملزموں کاتعلق اوکاڑہ سے ہے ۔علاوہ ازیں لاہور کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق سند ر کے علا قہ میںامین کے گھر میں 4ڈاکو ئو ں نے فیملی کو یر غما ل بنا کر 4لا کھ ما لیت کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات ‘اکبر ی گیٹ میںحیا ت کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر2لا کھ75ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ‘جنو بی چھا ئو نی میںطا ہرکے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ75ہزار نقد ی ، طلا ئی زیو رات اور مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ مسلم ٹا ئو ن کے علا قہ میںثا قب کے گھر میں اس کی فیملی سے1لاکھ 50ہزار نقد ی اور طلا ئی زیو رات ‘نو اب ٹا ئو ن ایل بلا ک سے شبیر کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ روپے نقد ی اور مو با ئل فو ن ،نشتر کا لو نی میںبشیر کی فیملی کو یرغما ل بنا کر50ہز ار نقدی اور مو با ئل فو ن لوٹ لیا ۔چوروں نے لیا قت آ با د کے علا قہ میں گھس کر دروازے اور الما ریا ں تو ڑ کر ڈیڑ ھ لا کھ روپے نقد ی ،لیپ ٹا پ ،3 مو با ئل فو ن اور دیگر سا ما ن چوری کر لیا۔چوروں نے ڈیفنس سی میںرضو ان،شفیق آ با دمیں یا سر کی گاڑیاں جبکہ نو اب ٹا ئو ن میںنعیم ،اسلا م پو رہ میںسہیل،مستی گیٹ میںوارث،لٹن روڈ میںبلا ل اورما ڈل ٹا ئو ن میںجمیل کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔