لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کے لئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ آفاق احمد کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62,63 کے تحت پرویز مشرف کو 2013 ء کے الیکشن میں نااہل قرار دیا گیا ہے اور پولیٹیکل پارٹیز رولز کے تحت نااہل شخص پارٹی صدارت کا اہل نہیں ہو سکتا۔ عدالت عظمیٰ نے اسی اصول کے تحت سابق وزیراعظم نواز شریف کو پارٹی صدارت سے ہٹایا۔ درخواست گزار نے فاضل عدالت سے استدعا کی کہ پرویز مشرف کو آل پاکستان مسلم لیگ کی صدارت سے ہٹایا جائے اور اسکے ممبران اسمبلی کو بھی نااہل کیا جائے۔