اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ ’’گنجی نہائے گی کیا نچوڑے گی کیا‘‘ اپوزیشن کے پاس سوائے شوروغل کرنے کے کیا ہے؟ زرداری اور عمران بھائی بھائی ہیں، پارلیمنٹ ایوان کے ساتھ روا رکھا گیا انکا رویہ غیر جمہوری ہے۔ اپوزیشن کے پاس طاقت نہیں ہے، وہ صرف سازشوں پر یقین رکھتے ہیں۔ اقتدار میں آنے کیلئے چور دروازہ استعمال کرنا چاہتے ہیں مگر اس میں ناکام رہیں گے۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اورآئندہ بھی مسلم لیگ (ن) ہی حکومت بنائیگی۔