بصیرپور: ترقیاتی کاموں کا مطالبہ کرنے پر ماں سمیت نوجوان پر تشدد‘ خاتون کے بال کاٹ دئیے

بصیرپور (نامہ نگار) بصیرپور دیپالپور روڈ پر واقع آبادی فلک شیرمیں7بااثرافرادنے ترقیاتی کاموںکے مطالبہ کا بینرآویزاںکرنے پر نوجوان اور اسکی معمر والدہ کو رائفلوںکے بٹ مارکر زخمی کر دیا اور استرے سے خاتون کے سرکے بال بھی کاٹ ڈالے۔ نوجوان شعیب کے مطابق انہوںنے سڑک کے ساتھ کھال تعمیرکرانے کے مطالبہ پرمشتمل بینراپنی آڑھت پرآویزاںکیاتھاجسکامقامی بااثرسیاسی شخصیات کو رنج ہوااورملزموںاللہ یار،عمران،علی احمد،اتفاق ،نذر محمد نے دوساتھیوں کیساتھ دھاوا بول دیا، فائرنگ کی اور اسے والدہ سمیت تشددکانشانہ بنایا۔ پولیس نے ملزموںکے خلاف اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔ آبادی فلک شیر کے مکینوںنے واقعہ پر شدیدغم وغصہ کااظہارکرتے ہوئے زخمیوںکی چارپائیاںرکھ کردیپالپور بصیرپور روڈ کئی گھنٹے بلاک کئے رکھی تھی اور بعدازاں تھانہ چورستہ میانخاںکے سامنے دھرنا بھی دیا۔

ای پیپر دی نیشن