کراچی(سالک مجید) سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج اور واٹر کمشن سربراہ جسٹس(ر) امیر ہانی مسلم نے کہا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ بننے کا شوق ہے نہ خواہش، واٹر کمشن کے سربراہ کی ذمہ داریاں بھی اپنی خواہش پر نہیںبلکہ سپریم کورٹ کے کہنے پر سنبھالیں۔ مقصد دنیا نہیں آخرت سنوارنا ہے، عمر کے اس حصے میں ملک اور عوام کے لئے جتنا بھی کام کرسکیں کرنا چاہئے۔ نوائے وقت کے استفسار پر انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ سندھ بنائے جانے کے حوالے سے خبروں میںصداقت نہیں۔ نہ کسی نے مجھ سے بات کی۔ نہ میری خواہش ہے۔ اپنے مرحوم بھائی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ مجھ سے 20 سال بڑے تھے اور والد کے انتقال کے بعد انہوں نے ہی مجھے پالا تھا۔
واٹر کمشن سربراہ بننے کا مقصد آخرت سنوارنا ہے، امیر ہانی مسلم
Apr 28, 2018