نوکنڈی: مسافر گاڑیوں کو لوٹنے والے 5ڈاکو گرفتار، ایرانی بارڈر فورسز نے 149 پاکستانی پکڑ کر لیویز کے حوالے کر دیئے

Apr 28, 2018

نوکنڈی ( نوائے وقت رپورٹ) لیویز نے نوکنڈی میں کارروائی کے دوران 5ڈاکورنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے۔ لیویز حکام کے مطابق ڈاکو مسافر گاڑیوں سے لوٹ مارکر رہے تھے ۔ ڈاکوئوں سے اسلحہ اور ایک گاڑی قبضے میں لے لی گئی۔ ذرائع کے مطابق ایرانی بارڈر فورسز نے 149پاکستانیوں کو لیویز حکام کے حوالے کر دیا۔ یہ افراد غیر قانونی نقلی دستاویزات پر ایران کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے ۔

مزیدخبریں