ایجادات کی رجسٹریشن کرانیوالوں میں خواتین کی تعداد ایک تہائی جنوبی کوریا سب سے آگے

Apr 28, 2018

اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رجسٹر کرائی جانے والی ایجادات کی عالمی فہرست میں خواتین کی شرکت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ان کی تعداد کل تعداد کے ایک تہائی تک پہنچ گئی ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق متاع دانش کے تحفظ کی عالمی تنظیم نے بتایا کہ گزشتہ سال اپنی ایجادات کے حقوق رجسٹر کرانے کے لیے دو لاکھ 24 ہزار کے قریب درخواستیں موصول ہوئی تھیں، جن میں خواتین کی تعداد 31 فیصد ہے اور جنوبی کوریا میں خواتین کی کارکردگی سب سے بہتر رہی۔ جب کہ چین کی خواتین دوسرے نمبر پر آئیں۔

مزیدخبریں