آندھرا پردیش : 13 گھنٹوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے 36 ہزار 749 واقعات، 9 افراد ہلاک

نئی دہلی (اے پی پی) بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ منگل کو محض 13 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 749 بار آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ریکارڈ کئے گئے ۔ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات غیر معمولی ہیں اور اس کی وجہ شدید موسمی حالات ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ منگل کو آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں ایک نو سالہ بچی سمیت 9 افراد ہلاک ہوئے۔ریاستی ایمرجنسی سینٹر کے سربراہ کشن سنکو نے بتایا کہ عام طور پر مون سون سے قبل اس علاقے میں بجلی گرنے کے واقعات ہوتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن