لاہور(نامہ نگار)شالیمار کے علاقے سے 55سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے ۔بتایا جاتاہے کہ شالیمار کے علاقہ میں شالامار باغ کے قریب فٹ پاتھ پڑی55سالہ نامعلوم شخص کی نعش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع کی۔ جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا دی ہے ۔پولیس کے مطابق اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ اورورثاء کے ملنے پر سامنے آئیں گے ۔ جس کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائے گی۔