لاہور (پ ر) سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے سلیکشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں لاہور جنرل ہسپتال کے لئے 21 میڈیکل آفیسرز/ وومن میڈیکل آفیسرز کو تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ ایک سال کے لئے ایڈہاک بنیادوں پر تعینات ہونے والے ڈاکٹرز میں ڈاکٹر ایم یحییٰ سمین اسسٹنٹ اینسٹھیسٹ گریڈ 17، میڈیکل آفیسر گیسٹرو انٹرالوجی ڈاکٹر سعد احسن خان، ڈاکٹر آمنہ امتیاز اور ڈاکٹر صوبیہ علی شامل ہیں۔