لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں منظور کردہ بل پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش ہے۔ بھارت و امریکہ مل کر پاکستان کو کشمیر سے دستبردار کروانا چاہتے ہیں۔ ان کا اصل ہدف سی پیک اور پاکستان کا ایٹمی پروگرام ہے۔ پاکستان کی سلامتی و خودمختاری کے خلاف بل منظور کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ نے ایسی کوئی بات نہیں کی لیکن اقوام متحدہ کا نام لے کر امریکہ کی ڈکٹیشن پر ایسا کیا جا رہا ہے۔
قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی کا منظور کردہ بل کشمیر سے دستبرداری کے مترادف ہے: سیف اللہ خالد
Apr 28, 2018