لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کے زیر اہتمام کل 29اپریل کے مینا ر پاکستان کے جلسے کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، صدر وسطی پنجاب عبدالعلیم خان نے ایم پی اے محمد شعیب صدیقی اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نا اہلوں کی کٹھ پتلی حکومت سیاسی ورثے میں عوام کیلئے قرضے، مالی خسارے اور ڈگمگاتی معیشت چھوڑ کر جارہی ہے جس سے عام آدمی کی زندگی مزید اجیرن ہو کر رہ جائے گی۔ اعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ 29اپریل کو مینار پاکستان پر عمران خان کی زیر قیادت دوبارہ ایک نئی تاریخ رقم کی جارہی ہے جس میںلاکھوں کی تعداد میں عوام شرکت کرے گی ،لاہور کا سب سے بڑا جلوس این اے 133سے ہو گا ،کارکنان دن رات جلسے کی کامیابی کے مصروف عمل ہیں۔ ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ ن لیگ کی و کٹیں گر نے کا سلسلہ جاری ہے نوازشریف ‘ نہال ہا شمی اور خواجہ آ صف کے بعد جلد دانیا ل اور طلا ل بھی نااہل کلب کے ممبر بننے والے ہیں احسن اقبا ل بھی ہیرو بننے کے چکر میں عدلیہ پر تنقید کے نشتر بر سا رہے ہیں نااہل شخص کا سا تھ دینے والے بھی نااہل ثا بت ہورہے ہیں۔فرخ جاوید مون نے کہا کہ خواجہ آصف کی وکٹ گرنے کے بعد اب نام نہاد خادم اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کلین بولڈ ہوں گے کیونکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کافیصلہ بھی آنے والا ہے لہٰذا شوباز شریف عوام کوگھسے پٹے بھاشن دینے کے بجائے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں معصوم لوگوں کے قتل عام کا حساب دینے کی تیاری کریں انہیں اب جیل جانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔