ثاقب نثارکامینٹل اور سروسز ہسپتال کا دورہ، مختلف وارڈ زکا معائنہ،مسائل حل کرنے کے احکامات

Apr 28, 2018 | 11:50

ویب ڈیسک

لاہور میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار مینٹل ہسپتا ل  کا دورہ کیا ،   ہسپتال  کے مختلف وارڈ زکا دورہ کیا  ،مختلف وارڈز میں مریضوں کی عیادت کی اور انتظامیہ سے تفصیلات معلوم کیں۔گذشتہ روز چیف جسٹس پاکستان نے   پاکستان کامینٹل  ہسپتال  کا دورہ کیا ،  اس موقع پر چیف جسٹس نے ایم ایس سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنا کچن دکھائیے ،دیکھتا ہوں کہ کیا انتظامات ہیں ، میں ہر وارڈ ار اور ہر شعبے کا دورہ کرنا ہے ، آپ پریشان نہ ہوں جو آپ کی کارکردگی ہے وہ ابھی نظرآ جائے گی ۔ چیف جسٹس نے ہسپتال کے کچن کا بھی دورہ کیا  ، چیف جسٹس نے مختلف وارڈز میں مریضوں کی عیادت کی ،اس موقع پر زیر علاج مریضوں  اور  لواحقین سے  مسائل بھی دریافت کئے  ۔ اس موقع پر مریضوں کے  لواحقین  نے دوا ئیں نہ ملنے کی شکایت کی کہ ہسپتال میں ادویات کی کمی ہے ، ادویات باہر سے منگوانے کیلئے لکھ دی جاری ہیں، ادویات کی کمی پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کیا ،چیف جسٹس نے مریضوں سے کہا کہ آپ کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہو گی ،مریضوں کو صحت کی سہولیات دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، چیف جسٹس نے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات دیئے ،   ادویات کی کمی کے  معاملے پر چیف جسٹس نے صوبائی وزیر صحت سے وضاحت طلب کر لی ۔انہوں نے ہسپتال میں سہولیات کے حوالے سے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق سے بریفنگ بھی لی۔ چیف جسٹس نے کہا سلمان رفیق صاحب بتائیں مفت ادویات کیسے ملیں گی جہاں جاتاہوں یہی مسئلہ سن رہاہوں۔چیف جسٹس نے  ہسپتال میں مردانہ وارڈ کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اس وارڈ کی صورتحال انتہائی خراب ہے نہ چھتیں ٹھیک ہیں، نہ دیواریں، چیف جسٹس نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا یہ کام کس نے کرنے ہیں کیا کوئی باہر سے آکر کرے گا، واش رومز کی حالت بھی اچھی نہیں  ، مریضوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جارہا ہے، جس پر سیکرٹری صحت نے کہا سر یہ عمارت دوبارہ بننے والی ہے۔چیف جسٹس نے مینٹل   ہسپتا ل میں کئی سال سے  زیر علاج بھارتی خاتون اجمیرہ  کی موجودگی کا نوٹس لیتے ہوئے کہا یہ خاتون یہاں کیا کر رہی ہے بھارتی ایمبیسی سے رابطہ کر کے اسے واپس بھجوائیں۔ چیف جسٹس نے ایم ایس سے   نہایت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا اب تک کے   ہسپتال کے دوروں کے دوران سب سے بری حالت مینٹل  ہسپتال کی ہے۔ انہوں نے ایم ایس اور مینٹل  ہسپتا کے ڈاکٹرز کو ریکارڈ سمیت سپریم کورٹ رجسٹری پہنچنے کی ہدایت کردی۔۔واضح رہے کہ مینٹل اسپتال میں بدانتظامی  سزائے موت کی قیدی مریضہ کے ازخود نوٹس کیس کے دوران سامنے آئی تھی جس پر  چیف جسٹس نے گزشتہ ہفتے مینٹل اسپتال میں خالی اسامیوں اور بدانتظامی پر ازخود نوٹس لیاتھا۔  چیف جسٹس نے سروسز ہسپتال کا بھی دورہ کیا ، ایمرجنسی وارڈ میں گئے ، ہسپتال کے ایم ایس کو فوری مسائل حل کرنے کے احکامات دیئے ۔

مزیدخبریں