پہلی بار دنیاکا بدبو دار ترین نایاب پھول کھِل گیا

Apr 28, 2018 | 13:29

ویب ڈیسک

امریکی  ریاست ایریزونامیں دنیا کاسب سے بڑا بدبو دار ترین پھول کِھل گیا   جسے دیکھنے کے لئے عوام بے قرار دکھائی دیئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی  ریاست ایریزونامیں دنیا کاسب سے بڑا بدبو دار ترین پھول کِھل گیا   جسے دیکھنے کے لئے عوام بے قرار دکھائی دیئے،  Tucson گارڈن میں موجود یہ نایاب پھول 36سے 48گھنٹوں تک کھِلا رہتاہے جوایریزونا میں گزشتہ بارہ سالوں میں پہلی بار کھِلا ہے تاہم اس پھول میں کوئی خوشبو نہیں ہوتی جو قدرتی طور پر کسی مردہ جانور کی طرح بدبودار ہوتا ہے جو کیڑوں کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔پودے کی اس نایاب قسم کی عمر چالیس سال ہوتی ہے جس پر صر ف ایک پھول ایک دن یا چند گھنٹوں کیلئے ہی کھِلتا ہے۔یہ پودا درحقیقت انڈونیشیا میں پایا جاتا ہے جس کے پھول کودنیاکا سب سے بڑا پھول تصور کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں