نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک)بالی ووڈ اور سیاست دان شترو گھن سہنا نے ’یو ٹرن‘ لے لیا، بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح سے متعلق اپنے بیان کو ’سلپ آف ٹنگ‘ قرار دے دیا۔ بھارتی اخبار کے مطابق شترو کا کہنا ہے وہ مولانا آزاد کا نام لینا چاہتے تھے لیکن زبان پر قائداعظم محمد علی کا نام آگیا۔ انہوں نے ایک ریلی سے خطاب میں کہا تھا گاندھی، سردار پٹیل، جواہر لال نہرو، محمد علی جناح نے بھارت کی آزادی میں کردار ادا کیا۔