پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو قائد اعظم ٹرافی سے زیادہ مشکل ٹورنامنٹ ہے:اکرم رضا

لاہور (نمائندہ سپورٹس) ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے کوچ ٹیسٹ کرکٹر اکرم رضا کا کہنا ہے کہ پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو میں سیمی فائنل تک رسائی کا کریڈٹ کھلاڑیوں کو جاتا ہے۔ سب پلیئرز نے اپنی صلاحیتوں کے مطابق کھیل پیش کیا۔ پلیئرز کی بروقت پرفارمنس سے ہی ہم ٹاپ فور میں آئے ہیں۔ ٹیم میں کچھ پلیئرز کو فرسٹ کلاس کرکٹ کا تجربہ ہے زیادہ تر پلیئرز ناتجربہ کار ہیں۔ ٹورنامنٹ شروع ہونے سے چند دن پہلے ذمہ داری ملی تھی پریکٹس سیشنز کے بعد کامبی نیشن بنانے میں آسانی ہوئی بحیثیت کوچ خوش قسمت ہوں کہ باصلاحیت پلیئرز ملے ہیں۔ پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو قائد اعظم ٹرافی سے زیادہ مشکل ٹورنامنٹ ہے۔ گریڈ ٹو کم وقت کی وجہ سے ہر میچ جیت کے لیے کھیلنا پڑتا ہے۔ کوچنگ نیا تجربہ تو نہیں ہے۔ ماضی میں جونیئر لیول پر بھی کوچنگ کر چکا ہوں۔ کوشش ہے کہ اس شعبے میں بھرپور انداز سے اپنا تجربہ نوجوانوں میں منتقل کر سکوں۔ ہماری ٹیم نے اپنے سے بہتر ٹیموں کے خلاف ناصرف اچھی کرکٹ کھیلی بلکہ کامیابیاں بھی حاصل کی ہیں۔ امپائرنگ چھوڑنے کا مقصد کوچنگ میں کام کرنا تھا اب جہاں بھی موقع ملے گا اس شعبے میں مسلسل کام کرنے کی کوشش کرونگا۔ نچلی سطح پر ہی کوچنگ کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن