وزیر خزانہ کی بجائے مشیر،متعدداہم فورمز کی تشکیل نو کرنا پڑے گی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزارت خزانہ سمیت مختلف ڈویژن کا چارج وزیر خزانہ کی بجائے مشیر کو ملنے کے بعد متعدد اہم فورمش کی تشکیل نو کرنا پڑے گی جن میں این ایف سی سب سے ذیادہ اہم ہے،گزشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کر دی گئی ہے ،اب اس کا اجلاس وزیر خزانہ کی بجائے مشیر خزانہ کی سر براہی میں ہو گا ،اسی طرح وزیر خزانہ کابینہ کی انرجی کمیٹی،نجکاری کمیٹی کی سر براہی بھی وزیر خزانہ کیا کرتے تھے اب ان فورمز کی سربراہی بھی مشیر خزانہ کے پاس ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن