چین نے سراغ رساں سٹیلائٹ کی تیار ی شروع کر دی

Apr 28, 2019

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین لیزر سے لیس ایسی سٹیلائٹ تیار کر رہا ہے جو سطح سمندر سے 1640فٹ گہرائی تک سرگرمیوں کا سراغ لگا سکے گی۔ناسا ایک ایسے ہی منصوبے کے ذریعے سطح سمندر سے600فٹ گہرائی تک آبدوزوں کا پتہ چلا سکتا ہے تاہم اب وہ1600فٹ گہرائی تک پتہ چلانے کا ارادہ رکھتا ہے۔چین کا بھی یہ خواب ہے کہ وہ1640فٹ گہرائی تک آبدوزوں کا سراغ لگا سکے اور اپنے خواب کو حقیقت میں بدلنے کیلئے اس نے اس پروگرام کا آغاز اس سال کیا گیا تھا،مقصد جہاز رانی کی نگرانی کرنا اور عالمی سمندروں میں جنگی آبدوزوں کا پتہ چلانا ہے۔ایک سائنس دان سانگ زیائو کوانگ کا کہنا ہے اگر یہ پروگرام کامیاب ہو گیا تو چین سمندر کی اوپر والی تہہ میں ہونے والی سرگرمیوں کا سراغ لگانے میں کامیاب ہو جائیگا اور اس سے تقریباً ہر چیزبدل جائیگی۔

مزیدخبریں