جرمن سرمایہ کارسرمایہ کاری کریں ،سہولیات فراہم کی جائیں گی:صوبائی وزیر صنعت

Apr 28, 2019

لاہور ( کامرس رپورٹر)پنجاب حکومت اور جرمن کمپنیوں میونخ ممبرز جی ایم بی ایچ، لائف فنڈایکویٹی انویسٹ ایس ایم بی ایچ اور میسی منچن کے مابین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے دفتر میں تین مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوئے جن کے تحت پنجاب حکومت او ر جرمن کمپنیوں کے مابین سرمایہ کاری میں سہولتوں کی فراہمی، صنعتی تعاون، فنی تعلیم کے فروغ اور باہمی تجارت میں اشتراک کیاجائے گا ۔سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ جہانزیب بھرانہ اور سی ای اومیسی میونچ مسٹر کلاس ڈٹرچ، سی ای او و صدر میونچ ایئر پورٹ ڈاکٹر مائیکل اے کیرکلو، سی ای او لائف فنڈ ایکویٹی انویسٹ مسز اہرنز پوٹیزنے دستخط کئے۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال اور پاکستان کے برلن میں قونصل ڈاکٹر پینٹیز سی پوٹیز او رجرمن کمپنیوں کے دیگر عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔اس موقع پر وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جرمن سرمایہ کار ان شعبوں میں سرمایہ کاری کریں انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہو ں نے کہاکہ حکومت پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے ایک بڑے منصوبے پر کام کررہی ہے اور ہمیں خوشی ہوگی کہ جرمن سرمایہ کار ہاسنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کریں ۔علاوہ ازیںرمضان المبارک کے اقدامات کے حوالے سے لاہور میںصوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال اور ڈی سی لاہور صالحہ سعیدکی صدارت میں اجلاس ہوا ۔اجلاس میں اشیائے ضروریہ، گرین چینل پر اشیاء کی فراہمی ، گرین چینل پر 19 اشیاء پر دی جانے والی سبسڈی،گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کا قلع قمع کرنے کے لئے پرائس کنٹرول کے طریقہ کار پر شرکاء کو بریفنگ دی گئی۔

مزیدخبریں