لاہور(نیوزرپورٹر) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی جانب سے خیبر پختونخواہ کے ضلع کرک اور بنوں کی حدود میںکھڑپا-منجوال اور گُرگری ، کوہاٹ پائپ لائن پرمختلف مقامات پر قائم غیر قانونی گیس کنکشنز منقطع کرنے کے سلسلے میںآپریشن کا آغاز پہلے ہی کیا جا چکا ہے اسی سلسلے میں مزید کارروائی کے لئے یہ آپریشن 29 اپریل سے 4 مئی تک جاری رہے گا۔ گیس پیک میں کمی کے نتیجے میں ذاناکہ ،ترکھا کوئی، ناری پنوس، کرک ، چوکارہ، جہانگیری، لنڈی جالندھر کے علاقوں /ایس ایم ایس کو بھی گیس فراہمی معطل رہے گی۔مزید برآں 10"انچ پائپ لائن کے علاقوں کھڑپا اور گرگڑی کے علاقوں کے سیلز میٹر اسٹیشنز جن میں گُرگری ، لنڈو کی، عیسی خوُماری ، اور ٹیری کو بھی گیس فراہمی معطل رہے گی۔