زلمے خلیل زاد کل پاکستان آئیں گے‘ اعلیٰ سول و فوجی حکام سے ملاقاتیں ہونگی

اسلام آباد (آئی این پی + آن لائن) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد پیر کو اسلام آباد آئیں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق زلمے خلیل زاد اپنے دورہ پاکستان میں وفود کی سطح پر پیر کے روز مشاورت کریں گے۔ زلمے خلیل زاد اعلیٰ سول اور عسکری حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ زلمے خلیل افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان سے رہنمائی حاصل کرنے آرہے ہیں۔ زلمے خلیل زاد کے دورہ کے دوران امریکی انتظامیہ کے ایک اہم عہدیدار بھی پاکستان آئیں گے۔پاکستان امریکہ دوطرفہ مذاکرات کا اہم دور آئندہ ہفتے اسلام آباد میں ہوگا۔ معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز کی قیادت میں امریکی وفد پاکستان آئے گا۔ امریکہ اور پاکستان کا مذاکراتی دور منگل کو ہوگا۔ اقتصادی و تجارتی روابط زیرغور آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے علاقائی سلامتی کے امور کو بھی مذاکراتی ایجنڈا میں شامل کر لیا ہے۔ مذاکرات میں دوطرفہ تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے کے مختلف آپشنز زیرغور آئیں گے۔ زلمے خلیل زاد اور ایلس ویلز الگ الگ دو روزہ دورہ پاکستان کریںگے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی حکام نے دونوں عہدیداران کی وزیراعظم سے ملاقات کرانے کی کوششیں تیز کر دیں۔ وزیراعظم عمران خان سے دونوں مہمانوں کی کوئی ملاقات تاحال شیڈول نہیں کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...