بینظیر بھٹو ہسپتال کے ہاسٹل میں ڈاکٹر پراسرار طور پر بیہوش پایا گیا،پولیس مصروف تفتیش

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)بینظیر بھٹو ہسپتال میں ڈاکٹر پراسرار طور پر بیہوشی کی حالت میں پایا گیا میڈیکل یونٹ ون کے ڈاکٹر واجد مسعود کو ڈاکٹرز ہاسٹل کے کمرے سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھانہ وارث خان پولیس بھی اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پہنچ گئی ابتدائی طور پر ان کی اس حالت کی وجہ زہر خورانی بتائی گئی ہے پولیس کئی پہلوئوں سے تفتیش کر رہی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن