غیرمسلموں کو دعوت دین کیلئے تمام مکاتب فکر کردار اداکریں:سید کفیل بخاری

Apr 28, 2019

لاہور (خصوصی نامہ نگار)مجلس احراراسلام کے شعبہ تبلیغ تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام تقریب سے خطاب میں سید محمد کفیل بخاری اور عبداللطیف خالدچیمہ نے کہاہے کہ غیر مسلموںکو دعوت اسلام کے فریضے کے لیے تمام مکاتب فکر کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ قادیانی فتنہ اسلام سے متصادم ہے لیکن قادیانی اپنی متعینہ حیثیت کو تسلیم کرنے کی بجائے چیلنج کررہے ہیں۔اس موقع پر شعبہ دعوت وارشاد کے ناظم ڈاکٹر محمد آصف کی تبلیغ سے قادیانیت ترک کرکے مسلما ن ہونے والے ماہر تعلیم پر وفیسر طاہر احمد ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دعوت الی اللہ کاکام جاری رکھاجائے ،ہماراکام تبلیغ کرنا ہے دلوں کوموڑ نا اللہ پاک کا کام ہے تبلیغ کے لیے لہجہ نہایت نرم وشائستگی والا ہوکیونکہ متشدد رویے نے بہت نقصان دیاہے۔

مزیدخبریں