سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو سزا مل جاتی توحالات مختلف ہوتے:خرم نواز

Apr 28, 2019

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ اگر ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں اور قومی لٹیروں کو ایک ایک کر کے فرار کروانا ہے تو پھر ریاست فیس لیکر کرپشن اور جرم کرنے والوں کی سہولت کیلئے لائسنس جاری کرنے کے پیکج کا اعلان کر دے،انصاف کے نام پر جو ظلم ہورہا ہے کسی مہذب ملک میں اس کی مثال نہیں ملتی، یہ نظام صرف لٹیروں اور پیسے والے کریمنلز کا محافظ ہے،اس سے جان چھڑا لی جائے قانون میں دم خم اور سول سوسائٹی نام کی کوئی چیز ہوتی تو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے ورثا کو انصاف بھی ملتا اور ''اقامہ اینڈ کمپنی'' علاج کے نام پر ڈرامے کرتی نظر نہ آتی،انھوں نے کہا کہ جس معاشرے میں قانون مجرموں کا سہولت کار بن جائے اور مظلوم انصاف کے لئے دھکے کھا رہے ہوں وہاں امن آسکتا ہے نہ خوشحالی، پوری دنیا اقتصادی، جغرافیائی،سیاسی سماجی تبدیلیوں کے عمل سے گزر رہی اور پارلیمنٹ میں دھینگا مشتی ہو رہی ہے، انھوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے ایک بھی ہسپتال بنایا ہوتا تو آج انھیں باہر سے علاج کی ضرورت نہ پڑتی۔

مزیدخبریں