لاہور(نامہ نگار)پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین نے پولیس موبائلز کی ماہوار انسپکشن کی اور گاڑیوں کی دیکھ بھال میں کوتاہی برتنے والے ڈرائیورز کو شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے۔ لاہور پولیس کی مختلف ڈویژن کے تھانوں اور پولیس چوکیوں کی گاڑیاں انسپکشن میں شامل تھیں۔ گاڑیوں کی مکینیکل صورت حال، ٹائرز، الیکٹریکل اور باڈی کی صورتحال کے اعتبار سے تفصیلی معائنہ کیاگیا۔ ایس پی ہیڈ کوارٹر سید کرار حسین نے معائنے کے دوران گاڑیوں کے مکینیکل، الیکٹریکل،پارٹس اور ٹائرز کی تبدیلی ضروری ہونے پر فوری تبدیل کرنے کے احکامات جاری کئے۔