سابق کمشنرلاہورسرداراسلم سکھیراکی نمازِجنازہ ادا کر دیگئی ‘قل آج ہونگے

لاہور(وقائع نگار خصوصی)سابق کمشنر لاہور سردار اسلم سکھیرا کی نمازِجنازہ ان کی رہائش گاہ پر ادا کر دی گئی۔تدفین کے لیے آبائی گائوں پتوکی لے جایا گیا۔وفاقی سیکرٹری کامرس سردار احمد نواز سکھیرا اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سردار احمد جمال سکھیرا کے والد سردار محمد اسلم سکھیرا گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے جن کی نماز جنازہ ان کی رہائش گاہ سیون اے فیصل ٹاؤن لاہور میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد شمیم خان ، مسلم لیگ کے ایم این اے پرویز ملک اور دیگر بیوروکریٹس کے علاوہ وکلا برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تدفین کے لیے آبائی گاوں پتوکی لے جایا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن