شنگھائی(آئی این پی/شِنہوا)بھارت کے قدیم جواہرات شنگھائی نمائش میں رکھ دیے گئے ہیں یہ آئندہ ماہ نیویارک میںنیلام کیے جائیں گے۔تین روزہ نمائش ’’مہاراجوں اور مغل بادشاہوں کی شان وشوکت‘‘ کے نام سے عالمی نمائش ٹور میں پیش کی جارہی ہے،نمائشوںمیں دنیا کے نفیس ترین قدیم جواہرات بھی پیش کیے گئے ہیں۔جن میں قربن زیورات جن کے ساتھ 152.60کیرٹ کے ڈائمنڈ لگے ہوئے ہیں۔نمائش میںمختلف قسم کے 400قدیم اور نایاب اشیاء رکھی گئی ہیں جن کی مالیت کا اندازہ 100ملین امریکی ڈالر لگایا گیا ہے۔
قدیم بھارتی جواہرات کی شنگھائی میں نمائش
Apr 28, 2019