واشنگٹن(آئی این پی)نوجوان خواجہ سرا زیاد ہ خراب صحت کی پیچید گیوں کا شکار ہوتے ہیں، رپورٹ کے مطابق30 فیصد خواجہ سرا اپنے ساتھیوں کے مقابلے میں زیادہ بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق بالٹیمور میں جان ہاپکنز بلومبرگ سکول آف پبلک ہیلتھ میری لینڈ کی ٹیم نے ان کی زیادہ قریب سے جسمانی اور ذہنی نگرانی کرنے کیلئے ڈاکٹرز کو مدعو کیا۔