بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)بیجنگ عالمی باغ بانی نمائش کل پیر سے عظیم دیوار چین کے سائے میں بیجنگ کے ضلع یان کنگ میں منعقد ہوگی،جس کودنیا بھر سے شائقین دیکھنے کے لیے آئیں گے۔نمائش انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی کی علامت ہے اس سے سربز ترقی میں پیشرفت ہوگی۔110ممالک اور عالمی تنظیمیں نمائش میں اپنے سٹالز کے ساتھ شرکت کریں گی۔جو ماضی کے مقابلے میں سب سے بڑی تعداد ہے،نمائش میں چین کے120غیر سرکاری ادارے نمائش کا حصہ ہونگے۔جن میں17چینی کاروباری ادارے بھی شامل ہیں۔ نمائش 503ہیکٹر رقبے پر لگائی جارہی ہے۔ جو دنیا کے سامنے چین کاایک خوبصورت چہرہ پیش کرے گی۔نمائش162دن جاری رہے گی، اس میں2500سے زائد ایونٹ پیش کیے جائیں گے۔اور توقع ہے کہ خوبصورت پودوں اور پھولوں سے سجی یہ نمائش دیکھنے کیلئے چین اور دنیا بھر سے 16ملین افراد آئیں گے۔
بیجنگ عالمی باغبانی نمائش کل سے شروع ہوگی110ممالک ا ورعالمی تنظیمیں شرکت کرینگی
Apr 28, 2019