برطانوی شہزادہ ولیم کے اپنی اہلیہ کیٹ کی دوست سے تعلقات کا انکشاف

لندن (این این آئی)برطانیہ کا شاہی خاندان اکثر کسی نہ کسی وجوہات کے باعث خبروں میں رہتا ہے جبکہ اب شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے حوالے سے بھی ایک نیا تنازع سامنے آگیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیٹ مڈلٹن نے چند ماہ قبل اپنی قریبی دوست روز ہینبری سے دوستی ختم کرلی تھی جس کے بعد ایسی رپورٹس سامنے آئیں کہ ان دونوں کی دوستی ٹوٹنے کی وجہ شہزادہ ولیم ہیں۔افواہوں کے مطابق شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کو دھوکہ دے کر ان کی دوست روز سے تعلقات استوار کررہے تھے، جس کے بعد کیٹ کو ان دونوں کے بڑھتے تعلقات کا پتا چلا اور انہوں نے روز سے تمام تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اس افیئر کی خبریں سب سے قبل 2018 میں اس وقت سامنے ا?نا شروع ہوئیں جب کیٹ کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش متوقع تھی۔جب کیٹ نے ان خبروں کے حوالے سے ولیم سے پوچھا تو انہوں نے اس بات کو ہنس کر ٹال دیا اور بتایا کہ ان میں کوئی سچائی نہیں۔اس سے قبل ایسی رپورٹس بھی سامنے آئیں تھی کہ حقیقت میں کیٹ اور روز کا جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد کیٹ نے خود ولیم سے کہا تھا کہ وہ اب روز اور ان کے شوہر سے ملاقات نہیں کریں گے۔دوسری جانب شاہی خاندان کے وکیلوں کی جانب سے ان خبروں کو جھوٹا قرار دیا گیا ہے۔روز ہینبری سابق ماڈل ہیں جن کی شادی ڈیوڈ کولمونڈیلی نامی اداکار اور سیاست دان سے 2009 میں ہوئی۔یہ دونوں شہزادہ ولیم اور کیٹ کے قریبی دوست جب کہ ان کے گھر کے تزدیک بھی رہتے ہیں۔کیٹ مڈلٹن اور شہزادہ ولیم کی شادی 29 اپریل 2011 میں ہوئی، ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 22 جولائی 2013 کو ہوئی۔بعد ازاں کیٹ مڈلٹن اور شہزادہ ولیم کے ہاں دوسرا بچہ 2 مئی 2015 کو ہوا، جوڑے کے ہاں پہلی بار بیٹی ہوئی، جس کا نام شہزادی چارلیٹ رکھا گیا۔ان کا تیسرا بیٹا 23 اپریل 2018 کو پیدا ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...