واشنگٹن(این این آئی)امریکا کی جانب سے ایرانی تیل اور گیس پر مکمل پابندی عاید کیے جانے سے بالواسطہ طور پر ترکی کی معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔جرمن اخبار کے مطابق ایران پر امریکی پابندیوںسے ترکی کے لیے تیل گیس کی برآمدات میں ایک بڑی مشکل پیدا ہوجائے گی جس کے نتیجے میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔ اگر ترکی ایران سے پٹرولیم مصنوعات برآمد نہیںکرسکتا تو اسے ایک نئے معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ایرانی تیل پرامریکی پابندیوں کے بعد تیل درآمد کرنے والے ملکوں بالخصوص سعودی عرب اور امارات کو فایدہ پہنچے گا۔جرمن اخبار کے مطابق ایران پر امریکی پابندیوںسے ترکی کے لیے تیل گیس کی برآمدات میں ایک بڑی مشکل پیدا ہوجائے گی جس کے نتیجے میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔