نئی دہلی(آئی این پی/شِنہوا)بھارت کی سرکاری ائیرلائن ائیر انڈیا سرور سسٹم میںبریک ڈائون کے باعث شدید متاثر ہوئی۔اس کی کئی عالمی پروازیں معطل یا منسوخ ہوئیں،ائیرلائن نے مسافروں کو پہنچنے والی تکلیف پر معذرت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سرور سسٹم میں خرابی کے باعث مختلف ہوائی اڈوں پر سینکڑوں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا مسافروںکاکہنا ہے کہ وہ ہوائی اڈوں پر بے یارو مددگار پڑے ہیں مگر ائیرلائن حکام کچھ بھی نہیں بتارہے۔