ٹورمیچ ، عمار وسیم کی برق رفتار سنچری کینٹ کائونٹی کو 100رنز سے ہرادیا

کراچی (اسپورٹس ڈیسک )دورہ انگلینڈ کے پہلے پریکٹس میچ میں پاکستان نے کینٹ کاؤنٹی کرکٹ ٹیم کو 100 رنز سے شکست دے دی۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کینٹ کیخلاف پاکستانی بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، عماد وسیم نے برق رفتار سنچری داغی اور 78 گیندوں پر 117 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔فخر زمان 76 اورحارث سہیل 75 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 358 رنز بنائے۔کینٹ کی جانب سے پاکستانی نڑاد برطانوی لیفٹ آرم اسپنر عمران قیوم نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں کینٹ کی ٹیم 44.1 اوورز میں 258 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے 3، فہیم اشرف، فخر زمان اور حسن علی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا ٹور میچ یکم مئی کو لیسٹر شائر کیخلاف کھیلے گی جس کے بعد انگلینڈ کیخلاف واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 5 مئی کو کھیلا جائے گا۔اس کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز 8 سے 19 مئی کے درمیان کھیلے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن