ساہیوال+بدو ملہی(نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگاران )جہاز گرائونڈ کالونی میں ایک شادی شدہ لڑ کی فاطمہ کے لفٹ نہ کرا نے پر رکشہ ڈرائیور نے گو لی مار کر قتل کر دیا اور پھر خود کو گو لی سے اڑا لیا ۔دونوں جاں بحق۔واقعات کے مطابق لیاقت چوک کے25 سالہ بلونامی رکشہ ڈرائیور نے جہاز گرائونڈ کی ایک شادی شدہ20 سالہ لڑکی فاطمہ کو کہا کہ وہ اس کی محبت میں گرفتار ہے لیکن فاطمہ نے اسے کوئی لفٹ نہ کرا ئی تو رکشہ ڈرائیور نے دلبرداشتہ ہو کر فاطمہ کو اس کے گھر کے گیٹ پر پسٹل سے گولی مار کر قتل کر دیا اور پھر خود کو بھی گولی سے اڑا لیا جس کے سبب دونوں دم توڑ گئے ۔پولیس تھانہ سٹی نے دونوں لاشوں کو تحویل میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے اور دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ نوجوان نے نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی‘ نعش کی تلاش جاری ہے بتایا جاتا ہے کہ نواحی گائوں چک دبرجی کے محنت کش غلام نقشبند کے جواں سالہ بیٹے فیض رسول نے گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کر مرالہ راوی لٹک نہر طیب بھٹہ پل پر نہر میں چھلانگ لگا کر کودکشی کر لی آخری اطلاع فیض رسول کی نعش نہیں ملی۔ ماں اپنے جوان بیٹے کی اچانک موت کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے نیم پاگل ہو گئی۔