مشرف 2مئی کو وطن پاکستان آئیں گے: وکیل، امکانات کم ہیں: خاندانی ذرائع

لاہور (اپنے نامہ نگار سے +نوائے وقت رپورٹ) مشرف کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف 2مئی کو خصوصی عدالت میں پیش ہونے کیلئے پاکستان آئیں گے۔پرویز مشرف اپنی رہائش چک شہزاد میں قیام کریں گے۔ وکیل نے مزید کہا کہ اگر پرویز مشرف کی صحت ٹھیک ہوئی تو وہ پاکستان آئیں گے۔ ان کی رہائشگاہ پر ان کے استقبال کی تیاریاں اور انتظامات جاری ہیں۔پرویز مشرف کے اہلخانہ نے بھی ان کو کہا کہ وہ پاکستان آجائیں۔سابق صدر کے خاندانی ذرائع کے مطابق مشرف کی صحت ایسی نہیں کہ وہ پاکستان جا سکیں پرویز مشرف کی وطن واپسی کے امکانات انتہائی کم ہیں ان کا نجی ہسپتال میں علاج ہو رہا ہے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کو ایک ملک سے دوسرے ملک جانے کیلئے ایئر ایمبولینس کی ضرورت ہو گی سابق صدر پرویز مشرف کیلئے فی الحال فضائی سفر خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...