اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزارت خزانہ سمیت مختلف ڈویژن کا چارج وزیر خزانہ کی بجائے مشیر کو ملنے کے بعد متعدد اہم فورمش کی تشکیل نو کرنا پڑے گی جن میں این ایف سی سب سے ذیادہ اہم ہے،گزشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کر دی گئی ہے ،اب اس کا اجلاس وزیر خزانہ کی بجائے مشیر خزانہ کی سر براہی میں ہو گا ،اسی طرح وزیر خزانہ کابینہ کی انرجی کمیٹی،نجکاری کمیٹی کی سر براہی بھی وزیر خزانہ کیا کرتے تھے اب ان فورمز کی سربراہی بھی مشیر خزانہ کے پاس ہو گی،اس سلسلے میں نوٹیفیکشن جاری کرنا پڑیں گے،این ایف سی کی سر براہی بھی وزیر خزانہ کے پاس ہے،جبکہ ان این ایف سی کی سربراہی مشیر خزانہ کے سپرد کرنے کے لئے نیا نوٹفیکشن جاری کرنا پڑے گا،وزارت خزان کے ذرائع نے بتایا اس سلسلے میں قانونی تقاضے پورے کئے جارہے ہیں ۔