واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی ریاست انڈیانا کے شہر انڈیانا پولس کے نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کے سالانہ کنونشن میں امریکی صدرٹرمپ کے اسٹیج پر پہنچتے ہی ایک شخص نے موبائل فون اسٹیج کی طرف پھینک دیا۔ خفیہ سروس کے ایجنٹس نے موبائل فون سٹیج پر پھینکنے والے شخص کو تقریب سے باہر نکال دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق سیل فون پھینکنے والے شخص نے خود کو ٹرمپ کا حمایتی ظاہر کیا ہے۔
ٹرمپ کے سٹیج پر پہنچتے ہی ایک شخص نے موبائل فون پھینک دیا
Apr 28, 2019